کورونا کی تیسری لہر، پاکستان میں اسپتالوں پر شدید دباؤ، 4200 سےزائد مریضوں کی حالت تشویشناک
سلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں صحت کے شعبے پر شدید دباؤ ہے جبکہ 4200 سے زائد مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کوروناکی تیسری لہر کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم پر شدید دباؤ ہے اور کورونا کے4200سےزائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، پنجاب ،کےپی ،آزادکشمیر کے بڑے شہروں میں زیادہ کیسزہیں۔ ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تیسری لہر سے نمٹنے کیلئےایس اوپیز کامکمل استعمال ضروری ہے، یکم سے 11اپریل تک کے اعداد و شمار دیکھیں تو سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایس اوپیز پر عملدرآمد سب سے کم ہے ، ایس اوپیز پر عمل کرکے وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔