وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برلن میں جرمن پارلیمان کے صدروولف گانگ شوئبلےسےملاقات
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برلن میں جرمن پارلیمان کے صدروولف گانگ شوئبلےسےملاقات.جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹرمحمد فیصل بھی وزیرخارجہ کےہمراہ تھے.دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات،پالیمان کی سطح پرروابط کےفروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ ء خیال. وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر صدر جرمن پارلیمان کا شکریہ ادا کیا.پاکستان، جرمنی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے.وزیر خارجہ نے کرونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے جرمنی کی بروقت اور موثر کاوشوں کو سراہا. ہم وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق، کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے "سمارٹ لاک ڈاؤن" کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں.پاکستان کے" ایوان زیریں (قومی اسمبلی) و ایوان بالا (سینٹ) "میں الگ الگ پاک جرمن پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کی موجودگی خوش آئند ہے .وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ دو طرفہ پارلیمانی روابط کے فروغ اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کیلئے، جرمن پارلیمان میں بھی" خصوصی فرینڈشپ گروپ" تشکیل دیا جائے گا. وزیر خارجہ نے دو طرفہ سیاسی تعلقات کے فروغ کیلئے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا.یہ امر قابل مسرت ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی، جرمنی میں مقیم ہیں اور مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں. وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا.22 کروڑ آبادی پر مشتمل پاکستان، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ایک ابھرتی ہوئی پر کشش مارکیٹ کا درجہ اختیار کر چکا ہے. ہماری حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سہولت سمیت بہت سی مراعات دے رہی ہے.میں موثر جرمن کمپنیوں /سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دعوت دیتا ہوں جرمن پارلیمان کے صدر وولف گانگ شوئبلے نے وزیر خارجہ کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، حالات معمول پر آتے ہی ، جلد پاکستان تشریف لائیں گے