ایئر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
ایئر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ایئر مارشل حامد راشد رندھاوا نے انیس سو اٹھاسی میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔اپنےکیریئر کےدوران انہوں نے فائٹر سکوارڈرن ،فلائنگ ونگ اورآپریشنل ایئر بیس کی کمان کی ۔ آپ ایئر افسرکمانڈنگ ،پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف پر ایئر مارشل حامد راشد رندھاوا کو تمغہ امتیازملٹری ،ستارہ امتیازملٹری اورہلال امتیاز ملٹری سے نوازا جاچکاہے ۔