ہیٹ ویو کے انتظامات کے حوالے سے صوبوں کو ضروری ایس اور پیز جاری کی ہیں۔شیری رحمان کا ٹوئٹ

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ،سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ ہیٹ کے نقصانات سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنا ہوں گے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے موسم گرما میں ممکنہ ہیٹ ویو کے انتظامات کے حوالے سے صوبوں کو ضروری ایس اور پیز جاری کی ہیں۔ ہر سال ہیٹ ویو کی وجہ سے قیمتی زندگیوں، زراعت اور معیشت کے ساتھ دیگر نقصانات ہوتے ہیں۔ ان نقصانات سے بچنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ شہریوں کو بھی پیشگی اقدامات اور احتیا ط برتنا ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ہیٹ ویو کے حوالے سے یہ انتظامی ایس او پیز وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی ٹاسک فورس نے تشکیل دئیے ہیں، ایس او پیز کی تشکیل میں تمام صوبوں اور شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ۔ تمام ضلعی اور صوبائی حکام اور متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے حوالے سے تیاری شروع کریں۔انہوںنے کہا کہ ہم نے صوبوں کو یونین کونسل کی سطح پر ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ معلومات اور مربوط کوششوں کے لئے قومی سطح کے کنٹرول روم کا قیام کی بھی سفارش کی ہے۔ ان ایس او پیز میں ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے عوامی آگاہی کی مہم کے ساتھ دیگر سفارشات شامل ہیں۔
ہم نے موسم گرما میں ممکنہ ہیٹ ویو کے انتظامات کے حوالے سے صوبوں کو ضروری ایس اور پیز جاری کی ہیں۔ ہر سال ہیٹ ویو کی وجہ سے قیمتی زندگیوں، زراعت اور معیشت کے ساتھ دیگر نقصانات ہوتے ہیں۔ ان نقصانات سے بچنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ شہریوں کو بھی پیشگی اقدامات اور احتیات برتنی ہوگی۔1/3 pic.twitter.com/Cl5K4v4GBJ
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 12, 2023