انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی روپے کے مقابلے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 81 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 286 روپے 62 پیسے ہوگئی۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 43 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1 روپیہ کم ہوکر 294 روپے ہوگئی ہے۔