لاہور ڈویژن،راولپنڈی، گوجرانوالہ ، اور کشمیر میں کہیں کہیں، جبکہ ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے

محکمہ موسمیات کےمطابق اگلے دو روز کے دوران ملک کے شمالی علاقوں اورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا،، تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، ہزارہ، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، پشاور، مردان ،میرپور خاص،قلات اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،سب سے زیادہ بارش جہلم میں128 ملی میٹرجبکہ گجرات 99، منگلا 56،سیالکوٹ کینٹ اورگوجرانوالہ میں 49 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت ، نورپورتھل میں 42 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ سبی، دالبندین، بھکر میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا