سکینڈل کی وجہ سے قوم کا سرشرم سے جھک گیا۔ واقعے کی مکمل انکوائری کرائیں گے: مشتاق سکھیرا

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ڈی پی او قصوراور ڈی ایس پی قصورکو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹرعارف کو بھی اوایس ڈی بنادیا گیا۔ ڈاکٹرعارف نے وزیراعلیٰ کو سکینڈل سے متعلق سب اچھا کی رپورٹ دی تھی۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزموں کوبچانےکیلئےکسی خفیہ ہاتھ یا بااثر افراد کا کردارنہیں ہے۔اس طرح کے واقعات باعث شرم ہیں۔جسنی سکینڈل کی وجہ سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔ کسی پولیس افسرکی غفلت یا کوتاہی سامنے آئی توسخت کارروائی کی جائیگی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے قصور کے دورے کے دوران انہیں متاثرین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرین نےپنجاب پولیس اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔آئی جی پنجاب دورہ مکمل کر کے واپس جانے لگے تو ان پر جوتا پھینک دیا جو ان کو تو نہ لگا تاہم ان کی گاڑی پر ضرور گرا۔