کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن سےتحریک انصاف کو مدد مل رہی ہے: فاروق ستار
قومی اسمبلی سے خطاب میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت سےسیاستدان فوج کیخلاف بیانات دے چکےہیں۔الطاف حسین کی تقاریرپر پابندی ،غیرسیاسی اورغیرجمہوری رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ہردہشتگردی کےواقعےکا نام ایم کیوایم پرلگانا نانصافی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایم کیوایم کیخلاف آپریشن کیاجاچکا ہےاب بھی صرف ایم کیوایم کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا تھا کہ آپریشن ایمانداری اور غیر جانبداری سے ہوگا۔ ہمارےزخموں پرنمک پاشی کی جارہی ہے۔ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے۔گرفتار کارکنوں کیساتھ جنگی قیدیوں جیساسلوک کیا گیا۔کسی کارکن کوعدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ہمیں توعدالتوں سےبھی انصاف نہیں ملا۔اس سے قبل ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی نے فاروق ستار کواستعفےجمع کرائے اورایم کیوایم کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈہ تیار کیا گیا۔