قصور کا واقع ایک المیہ ہے جسےپارلیمنٹ سمیت پوری قوم کو سنجیدگی سے دیکھنا ہو گا: ایاز صادق
اسلام آباد میں یوتھ پارلیمنٹ ڈے پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنیوالی ہر آفت کےبعد امدادی کاموں میں نوجوانوں نےاہم کردار ادا کیا۔پاکستان کےنوجوان وسائل کی کمی کے باوجود مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قصور کا واقع ایک المیہ ہے جسےپارلیمنٹ سمیت پوری قوم کو سنجیدگی سے دیکھنا ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ قصور واقعے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ایم کیو ایم کے استعفوں پر بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گااسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر قانونی راستہ اختیار کیا جائے تو ہر معاملے کا حل نکل سکتا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفے سیاسی ماحول پر کس قدر اثر انداز ہوتے ہیں،کیمرہ مین مدثر رحیم کے ساتھ محمد اویس وقت نیوز اسلام آباد
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اورایم کیو ایم کے رکن خالد مقبول صدیقی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے،،رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ایم کیو ایم کے استعفوں پر مشاورت کی گئی
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور رکن خالد مقبول صدیقی نے سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں سردار ایاز صادق سے ملاقات کی،، ملاقات میں ایم کیو ایم کے استففو﷽ں پر بات چیت کی گئی،، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات پہلے بھی دور کرتی رہی ہے اب بھی حکومت ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہے تاہم ایم کیوایم ایم کیو ایم اگر اپنے استففے بغیر کسی دباو کے دے رہی ہے تو اس میں عجلت نہیں کرنی چاہیے،،،ملاقات کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کراچی آپریشن اور کارکنوں کے ماورائےعدالت قتل، جبری گمشدگیوں کا معاملہ اٹھایا،، خالد مقبول صدیقی نے پارٹی ارکان کے مستعفی ہونے سے متعلق بھی اسپیکر کو آگاہ کیا،