قصور کے بے قصور متاثرین کی آواز نوائے وقت گروپ بنا

قصور میں حیوانیت کی نئی تاریخ رقم ہوئی تو نوائے وقت گروپ مظلوموں کیساتھ اٹھ کھڑا ہوا ، اور غریبوں کے دکھ اور تکلیف کو حکام بالا تک پہنچایا مظلوموں کی ایسی آواز اٹھائی کہ ہرکوئی ہل اٹھا ،ہفتے کے روز انسانیت کی تذلیل اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والے واقعے کی کوریج شروع کی اور اصل کہانی سے پردہ اٹھایا ،اپنے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے نوائے وقت گروپ نے ناظرین تک ایک بار پھر سچ اور حق کی آواز پہنچائی نہ صرف انسانی حقوق کی تنظیموں بلکہ حکمرانوں کا بھی موقف کھل کر بتایا ۔موندی نیشن نے گھناؤنے فعل کو رپورٹ کیا، تو وقت نیوز نے بھی سیاستدانوں اور متعلقہ حکام کے ضمیروں کو جھنجھوڑ کر انہیں ان کے فرائض یاد دلائے۔ مسلسل کوریج کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رکھانوائے وقت گروپ نے مثبت اور معتبر خبر عوام تک پہنچا کر ایک بار پھر مثالی رپورٹنگ کا ثبوت دیا ، جس کا اعتراف نہ صرف سیاسی و سماجی کارکنوں سے بلکہ سینئر صحافیوں سے بھی کیا ،نوائے وقت گروپ ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت اور ظالموں کیخلاف پیش پیش رہا