بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں کیلر، باغ اور نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی پردشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پانچ پاکستانی شہری شہید جب کہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔پاکستان نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر گزشتہ روز بھی بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔