اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم دی فورس اویکنز کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے

اسٹار وار کے کردار روبوٹس اور اْڑن طشتریوں پر سوار ہو کر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہوں گےفلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا، ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، آسکر ایساق، اینڈی سرکس، ہیریسن فورڈ اور مارک ہیمل سمیت دیگر شامل ہیںفلم کے پروڈیو سر ہالی ووڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والے کیتھلین کینیڈی ہیں، جبکہ یہ فلم والٹ ڈزنی پروڈکشنز کے بینر تلے 18دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی