متحدہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا،، ظلم وستم کےنہ رکنےوالےسلسلےپراستعفے دیے:فاروق ستار

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے لیکر کورکمانڈر تک سب کے دروازے کھٹکھٹائے،انصاف نہیں ملا،ایسا لگ رہاہے کہ آپر یشن کا رُخ صرف ایم کیو ایم کی طرف ہے ایم کیو ایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایم کیوایم کے خلاف ظلم وستم کےنہ رکنےوالےسلسلےپراستعفے دیے،انہوں نے کہا کہ باربار متعلقہ حکام کے سامنے یہ معاملات اور مسائل اٹھائے، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا، ایم کیوایم کےارکان کو آئینی اورجمہوری کردارادا کرنےسےروکاجارہاہے ،چالیس سے زائد کارکنوں کو ماورائے قانون قتل کیا گیا، ماورائےعدالت قتل پراگرجھوٹا الزام لگایاتوجو چورکی سزا وہ ہماری سزا، پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی گدھوں کے لیے سیف ہیونز بنائی جارہی ہیٕں ،فاروق ستار نے کہا کہ نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے کو ناجائز کہا گیا ،جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی، ہم نے تمام شواہد دیے ہیں، کئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیں چودھری نثارقومی اسمبلی میں ہماری فہرست کوکہتےہیں کہ یہ جھوٹی ہے، ماورائےعدالت قتل پر جوڈیشل کمیشن بنادیاجائےتو کونسی کی قیامت آجائیگی