نائیجیریا میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

حکام کے مطابق ایک خاتون حملہ آور نے روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے انتظامیہ نے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے گزشتہ کچھ ہفتوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملوں میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں،،نائیجیرین فوج نے بوکو حرام کیخلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے لیکن دہشت گرد افریقہ کے دیگر ممالک میں منتقل ہو چکے ہیں اور موقع ملتے ہی نائیجیریا اور کینیا میں اس طرح کے حملے کرتے رہتے ہیں