سیلفی ماسٹر کے نام سے مشہور احمد شہزاد کہتے ہیں کہ میڈیا انہیں بیڈ بوائے بنا کر پیش نہ کرے وہ اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کے عادی ہیں لیکن اس سے کسی کا کیا جاتا ہے
بھارتی خبر ایجنسی سے انٹرویو میں میں انہوں نے کہا زندگی گزارنے کا اپنا انداز لیکن نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتا نہ رویہ خراب ہے،،۔احمد شہزاد نے کہا وہ اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ اچھا لباس اور کھانا پسند ہیں ۔اور تھوڑے شومین بھی ہیں ۔کیریئر میں 100ٹیسٹ کھیلنا چاہتے ہیں ۔ احمد شہزاد اورعمر اکمل پرڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں، ورلڈکپ کے بعد کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق کی رپورٹس میں دونوں کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا