پشاورمیں ہسپتالوں سے نومولود اغوا کرنےوالا9رکنی گروہ پکڑا گیا

Aug 12, 2016 | 17:02

پشاور کے مختلف ہسپتالوں سے نومولود بچوں کے اغوا کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں،،جس نے پولیس کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے،،لیکن بالآخر کامیابی مل ہی گئی، پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈبگری کےعلاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغوا کارخاتون کو حراست میں لیا،،تو اس نے دوران تفتیش دیگرساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے،پولیس نےملزمہ کی نشاندہی پر چھ مزید خواتین سمیت آٹھ ملزمان کوگرفتار کرکےایک بچہ بھی بازیاب کرالیا،،ایس ایس پی آپریشنزکاکہناتھا،،کہ ملزمان بچوں کو اغوا کر کے لاکھوں روپوں کے عوض فروخت کرتے تھے،پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بچوں کے اغوا میں ملوث مزید دس مبینہ اغوا کاروں کی نشاندہی بھی کردی ہے،جس میں ڈاکٹرز اور نرسز بھی شامل ہیں،،جن کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں،،

مزیدخبریں