میاں نوازشریف نااہلی کے بعد اسلام آباد پنجاب ہاؤس سے نکلے
ہزاروں کارکنوں نے سابق وزیراعظم کو پنڈی سے رخصت کیا،، لیگی لشکر کا اگلا پڑاؤ جہلم تھا برق رفتاری سے کاروان جہلم پہنچا،، جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد امڈ آئی تاحد نگاہ لیگی کارکنوں نے اپنے قائد سے محبت کا اظہار کیا،جہلم میں نواز شریف نے کارکنوں سے خطاب بھی کیاجہلم میں رات گزارنے کے بعد نواز شریف نے گجرات میں مختصر قیام کیا، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کارکنوں سے بھرپور انداز سے خطاب کیا، لیگی مارروی میمن بھی گاڑی کی چھت پر کارکنوں کا جوش بڑھاتی اور نعرے لگاتی نظر آئیںریلی کے تیسرے دن نواز شریف گوجرانوالہ پہنچے، پہلوان اکھاڑوں سے نکل کر جی ٹی روڈ پر آگئے، زنجیروں میں خود کو جکڑ کر احتجاج کیا، صدقے کے بکرے بھی قربان ہوئے، نواز شریف کے خطاب کے دوران ایک بار پھر مجمعے نے آئی لو یو کے نعرے لگائے۔گوجرانوالہ میں مہمان نوازی وفاقی وزیر خرم دستگیر کے بہنوئی کی حویلی میں کی گئی، پرتکلف کھانوں اور خصوصی ڈشوں کے ساتھ تواضح کی گئی،،، جہاں سے ایک بار پھر لیگی قائد بڑی ریلی کی صورت میں منزل کی جانب روانہ ہوئے، جی ٹی روڈ پر نواز شریف کا لشکر، گل پاشی، بھنگڑوں نعروں اور جوش و ولولے سے لبریز نظر آیا۔