نواز شریف کی ریلی کی گزر گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں
نواز شریف کی ریلی کی گزر گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، لاہور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے، ریلی کے روٹ پر ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ، جیکہ ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے، ٹریفک پلان کے مطابق شہری لاہور آنے اور جانے کیلئے شاہدرہ ٹاؤن، کالا خطائی روڈ اور پرانا روای پل استعمال کریں گے، شہری نارووال،نارنگ منڈی سےکالاخطائی روڈاورپراناراوی پل لاہورمیں داخل ہوسکیں گے۔ فیصل آباد،گوجرانوالہ،جڑانوالہ،شیخوپورہ سےلاہور آنیوالی ٹریفک کیلئےسگیاں پل کھلا ہے،لاہور میں آٹھ ہزار پولیس اہلکار اور دو ہزار ٹریفک وارڈنز تعینات کئے ہیں،، جبکہ ریلی کی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے، دوسری جانب میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج تک محدود کردیا گیا، لیگی کاروان کی آمد سے پہلے پولیس نے داتا دربار اور ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، ایس پی سول لائنز کی سربراہی میں ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران ایک سو ساٹھ دکانوں اور ایک سو دس گھروں کی چیکنگ کی گئی، سرچ آپریشن کے دوران تین سو بانوے شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی گئی، داتا دربار کے اطراف سے چار مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا،