نواز شریف کی ریلی میں شریک وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی پہچان ہیں
گوجرانوالہ میں نواز شریف کی ریلی میں شریک وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی پہچان ہیں،، چند لوگوں نے نواز شریف کو پاؤں میں روندنے کی کوشش کی ، لوگ اپنی ووٹ کی توہین نہیں ہونے دیں گے،، نواز شریف پاکستان کو اصل منزل تک پہنچانے کیلئے نکلے ہیں،انھوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا، جے آئی ٹی کے چالیسویں سے پہلے بڑی تبدیلی آئے گی ،، نواز شریف عوام کے سر کا تاج ہیں ،، پاکستان مین عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے ،