ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی جشن آزادی بھرپور انداز اور جوش وخروش سے منانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں
ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی جشن آزادی بھرپور انداز اور جوش وخروش سے منانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، سبزہلالی پرچموں، نئے ڈیزائن کے بیجز، چوڑیاں ودیگر اشیا کی دکانیں سجی ہوئی ہیں،، شہریوں کو کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں سیاسی جھنڈوں کے بجائے صرف پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہونا چاہی ہے،نوجوان کا کہنا تھا کہ بزرگوں کی قربانیوں سے ملنے والے وطن کا مستقبل ہم نوجوان ہیں،، جشن آزادی کی تیاری کرکے پاک وطن سے اپنی محبت کا اظہارکررہے ہیںیوم آزادی کی مناسبت سے اسکول، کالج ودیگر اداروں میں تقریبات کا انعقاد جاری ہے