نوازشریف ہمیشہ جھوٹ بولتے آئے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی انھیں نااہل اورجھوٹا قرار دیا ہے:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
چنیوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آج بھی پاکستان اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے،،عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے، ،انھوں نے کہا کہ عمران خان اورمیاں صاحب نے ملکی سیاست کا بیڑا غرق کردیا ہے،ان کو ملکی صورتحال کی کوئی فکر نہیں،،دونوں کوعوام کے مسائل نہیں صرف اقتدار کی فکر ہے،بلاول نے کہا کہ نوازشریف ہمیشہ جھوٹ بولتے آئے ہیں اب عدالت نے بھی ان کو نااہل اورجھوٹا قراردیا ہے،عوام اب نوازشریف کے جھوٹ میں نہیں آئیں گے، ،خیبرپختونخوا حکومت پرتنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وزیراعلیٰ پرکرپشن کے الزامات لگ رہے ہیں،پرویزخٹک کی کرپشن سے جہانگیرترین کا جہاز اورعمران خان کا کچن چل رہا ہے،،انھوں نے کہا کہ میاں صاحب اورعمران خان ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،ان کی منزل صرف اقتدار ہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں،سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کے باوجود دہشتگردی سراٹھارہی ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد کرنا ہوگا