ننھے جادو گروں کے گِرد گھومتی کامیڈی سے بھرپوراینیمیٹیڈ فلم 'اے وزرڈ ٹیل 'کا ٹریلر جاری کردیاگیا،
اینڈرز کوچوریرAndrs Couturierکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بادلوں کے اوپر موجود ایک ایسی جادونگری کے گرد گھوم رہی ہے جہاں شیطانی طاقت جادو سے تباہی بر پا کر دیتی ہے تاہم ایک نوجوان اس جادو نگری کی خوشیاں واپس لے آتا ہے اور دلچسپ دنیا پھر سے جگمگا اُٹھتی ہے ۔ ایڈونچر،اینیمیٹیڈ فلم کے ڈائیلاگ اداکارجیم ہیچ jim hecht،الیشیا پوئیریٹوalicia puerto،للی کولنlilly colin سمیت دیگر فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کروائےگئےہیں،فلم چودہ ستمبرکوسنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔