جاپان میں ایک امدادی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں موجود 9 ریسکیو اہلکار ہلاک ہو گئے، ہلاک افراد میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور فائر بریگیڈ کے اہلکار شامل ہیں،ہیلی کاپٹر کا ملبہ وسطی جاپان کے جنگلاتی علاقے کے پہاڑ پر درختوں کے درمیان پایا گیا ہے،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ہیلی کاپٹر نے پہاڑی علاقے کے بلند ترین اور دشوار گزار مقامات تک پہنچنے کے لیے دستیاب پگڈنڈیوں کا جائزہ لینے کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منتقع ہو گیا تھا،رواں برس جاپان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے،اس سے قبل فروری میں وسطی جاپان کے علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کے سات منٹ بعد ہی ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔