عمران خان کی زبان سے نکلنے والے الفاظ پر بھروسہ ہے:- نوجوت سنگھ سدھو

Aug 12, 2018 | 10:51

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلققات میں بہتری کے لیے عمران خان کی زبان سے نکلنے والے الفاظ پر بھروسہ ہے۔

بھارتی سابق بلے باز نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر بھروسہ ہے ایک سیٹ سے کامیابی کا سفر شروع کرنےوالا آج وزیرا عظم بن گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بارش کے بعد اٹھنے والی سوندھی خوشبو اور تبدیلی کی آس ہیں۔واضح رہے سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو اور سدھو کو آخر کار پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حلف برداری کے با ضابطہ دعوت نامے مل گئے۔

مزیدخبریں