انتخابات 2018: کئی سیاستدانوں کی خواتین رشتہ داروں کی قسمت بھی جاگ اٹھی
اسلام آباد: انتخابات 2018 کئی خواتین سیاستدانوں کے لیے بھی نیک شگون ثابت ہوا، جس کے ساتھ ہی کئی سیاستدانوں کی بہنوں، بیٹیوں، بیویوں اور دیگر رشتہ داروں کی قسمت جاگ اٹھی اور وہ خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن گئیں۔ان خواتین میں کچھ تو وہی ہیں، جو اس سے قبل بھی اسمبلی کا حصہ بن چکی ہیں جبکہ کچھ خواتین نئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے اقلیتی اور خواتین کی نشستوں کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 158 ہوگئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 82 تک پہنچ گئی۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ متحدہ مجلس عمل کی نشستوں کی تعداد 15 ہے۔