این اے 131 :حتمی امیدوار کا فیصلہ عمران خان کرینگے

Aug 12, 2018 | 13:21

این اے 131 سے عمران خان اپنی چھوڑی ہوئی نشست پر امیدوار کا فیصلہ خود کریں گے تاہم اس نشست کیلئے دو امیدوار سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو تمام پانچوں حلقوں سے کامیاب امیدوار قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے قانون کے مطابق چار نشستیں خالی کرنا تھیں۔عمران خان نے کامیابی کے بعد لاہور کے حلقے این اے 131 کی نشست بھی خالی چھوڑ دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تھا ۔

ضرور پڑھیں: Maarka 18 September 2018

تحریک انصاف کی جانب سے اس نشست پر ابھی حتمی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن ولید اقبال اور ہمایوں اختر خان نے اپنے طور پر حلقے میں الیکشن مہم شروع کر دی ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، اس حلقے سے تحریک انصاف کے حتمی امیدوار کا اعلان پارٹی چیئرمین عمران خان خود کریں گے

مزیدخبریں