تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے والی جماعت بن گئی
فائنل پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف اور حمایت کا اعلان کرنے والی جماعتوں کے نمبر 183 بنتے ہیں جن میں دو یا زائد نشستوں پر کامیابی کی وجہ 8 سیٹیں کم ہو کر 175 رہ جائیں گی،عمران کو 4 ، چودھری پرویز الہٰی 2، میجر ریٹائرڈ طاہرصادق اورغلام سرور خان کو ایک ایک نشست چھوڑنا پڑے گی،دوسری جانب ممکنہ اپوزیشن اتحاد کی کل نشستوں کی تعداد 152 بن رہی ہے،جبکہ حکومت سازی کے لئے172 ممبران کی حمایت درکار ہوگی،الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 13 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں سے 9 نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور 4 نے اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھا جبکہ تین نشستوں پرانتخابات نہیں ہوئے تھے