کئی دہائیوں سے قومی اسمبلی کی نشست جیت کر پارلیمنٹ میں پہنچے والے چودھری نثار اس مرتبہ دونوں نشستوں سے ہار گئے

Aug 12, 2018 | 17:12


چودھری نثار کا آبائی حلقہ این59 دھمیال،چکری،بسال، مورگاہ اور اڈیالہ روڈ کے علاقوں پر مشتمل ہے،انتخابات سے قبل چودھری نثار کی ایک طویل عرصے بعد مسلم لیگ ن سے راہیں جدا ہوئیں جس کے بعد چودھری نثار نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا، سابق وزیرداخلہ این اے 59 میں قومی اسمبلی کی نشست کیوں ہارے اس حوالے سے حلقے کے عوام کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا، عوام کا کہنا ہے کہ آبائی علاقے میں چودھری نثار کی شکست کی وجہ تبدیلی کی ہوا تھی،،، کچھ نے مسلم لیگ ن سے دوری کو چودھری نثار کی شکست کی وجہ بتایا،کچھ کا کہنا تھا کہ ناقص کار کرگی کے باعث چودھری نثار کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔۔۔

واکس پاپس شہری

بلا شبہ چودھری نثار سیاست کا ایک بڑا نام ہیں،قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں ہارنے کے بعد ضمنی انتخاب کے اکھاڑے میں اترنے سے پہلے بہت سے پہلو ہیں جن پر چودھری نثار کو غور کرنے کی ضرورت ہے،، جس میں سب سے بڑا پہلو حلقے کے عوام کی چودھری نثار سے دوری ہے ۔

مزیدخبریں