تحریک انصاف کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت

Aug 12, 2018 | 18:00

اسلام آباد میں اسپیکرایازصادق سے پرویز خٹک،، فوادچوہدری، اسد عمر نے ملاقات کی، پی ٹی آئی کے وفد نے سردارایازصادق کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی، ملاقات میں نئے سپیکر کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایازصادق نے یقین دلایا کہ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کو بطورسپیکر قواعد کے مطابق چلاؤں گا، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف وزیراعظم کی تقریب حلف کا دعوت نامہ لائے ہیں، ایوان کے معاملات مشاورت سے چلانا چاہتے ہیں،  قومی اسمبلی میں انتخابات کے حوالے سے معاملات پر تحریک انصاف بات چیت کیلئے تیار ہے، تحریک انصاف کے نامزد اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ورکنگ ریلیشن شپ بنانا چاہتے ہیں، معیشت سمیت دیگراہم امور پر چیلنجز درپیش ہیں، ان تمام مسائل کا مل کرحل کرنا چاہتے ہیں ، فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن سے متعلق تحفظات دورکریں گے، اپوزیشن کی تعداد بہت بڑی ہے،مستقبل کے لئے تعاون ضروری ہے ، ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب ملک کے لئے ضروری ہے، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

مزیدخبریں