شہباز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں بہتری نہیں آئی،جہانگیرترین
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیرترین اورعلیم خان نے وفدکےہمراہ نامزدسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی اورچودھری شجاعت حسین کےساتھ ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ اورسپیکروڈپٹی سپیکرکےچناوکے حوالے سےتبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات کےبعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے جہانگیر ترین کاکہناتھاکہ پنجاب کو ق لیگ کے ساتھ پارٹنرشپ سے چلائیں گے، ہم بلدیاتی نظام ،پولیس اور دیگر اداروں میں اصلاحات لے کر آئینگے،، شہباز شریف نے پنجاب کے اداروں کو ناکارہ کردیا، ہر ادارے کا شفاف طریقے سے آڈٹ ہوگا، جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کااعلان عمران خان خودکریں گے، حرکت میں برکت ہے جہازکی وجہ سےسیاسی معاملات کوجلد نمٹانےمیں مددملی، اس موقع پر چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب میں ایسا نظام لانا چاہیے جس میں نچلی سطح پراختیارات منتقل ہوں ۔