کورونا وائرس: ملک میں 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد کیسز، 2 لاکھ 61 ہزار 246 صحتیاب
ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور اب تک 2 لاکھ 85 ہزار 620 مصدقہ کیسز میں سے 2 لاکھ 61 ہزار 246 صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ 6 ہزار 120 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔آج (11 اگست) کی شام تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 604 کیسز سامنے آئے جبکہ 13 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔اگرچہ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں سے 91 فیصد سے زائد صحتیاب ہوگئے ہیں تاہم حکام کی جانب سے اب بھی یہ انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔