ہمیں نئے خون کی ضرورت ہے، لبنانی عوام کا تبدیلی کا مطالبہ
لبنان کے عوام نے حکومت کے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں مزید تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے سے بیروت سانحے کا مداوا نہیں ہوسکتا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں 'پہلے حکام کو دفناؤ' کے نعرے لگائے گئے اور پورٹ کے قریب احتجاج کیا گیا جہاں 4 اگست کو خوف ناک دھماکے میں 163 افراد ہلاک اور 6 ہزار زخمی ہوگئے تھے جبکہ سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔لبنان کے عوام کا خیال ہے کہ وزیراعظم حسن دیاب اور حکومت کا خاتمہ سیاسی صورت حال میں معمولی تبدیلی ہے۔