کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہباز شریف
مسلم لیگ( ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی کارکنان کے ساتھ خطرناک مجرموں جیسا سلوک افسوسناک ہے اور کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہتھکڑیاں لگانا حکمرانوں کی انتقامی سوچ کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاست کو ذاتی انتقام میں بدل رہی ہے جو افسوسناک ہے لیکن ہم مسلم لیگ ن کے کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ کارکنوں کے بلند حوصلوں، عزم اور ہمت پر ہمیں فخر ہے اور میں سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مسلم لیگ ن کے جواں ہمتوں نے عوام دشمن حکومت کو خوف زدہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ناحق گرفتار کارکنان رہا ہوں گے ہمارے وکلا قانونی حق کے لیے کوشاں ہیں۔