مریم نواز نے پتھروں اینٹوں سے متاثر بلٹ گاڑی کی ویڈیو جاری کردی
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب آفس کے باہر گزشتہ روز پیش آنے والے ہنگامہ آرائی کے واقعے کے دوران اپنی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو جاری کرتے ہو ئے کہا کہ کیا پتھر بلٹ پروف گاڑی کی ونڈو سکرین توڑ سکتا ہے؟پو لیس کو علم تھا کہ گاڑی بلٹ پروف ہے ان کا جو ارادہ تھا وہ سب کے سامنے ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے پتھروں اور اینٹوں سے شدید متاثربلٹ گاڑی کی ویڈیو جاری کرتے ہو ئے کہا کہ یہ میری گاڑی نہیں میاں صاحب کی گاڑی ہے، کیا کوئی عام پتھر بلٹ پروف گاڑی کی ونڈ اسکرین ایسے توڑ سکتا ہے؟ میں نہیں کہہ سکتی کہ یہ پتھر تھاہر جانب سے پتھروں اور اینٹوں سے میری گاڑی پر حملہ کیا گیا، انہوں نے چاروں اطراف سے گاڑی دکھائی اور سوال کیا کہ کیا کوئی عام پتھر بلٹ پروف گاڑی کی ونڈ اسکرین ایسے توڑ سکتا ہے؟ میں نہیں کہہ سکتی کہ یہ سب کیا ہے لیکن یہ پتھر سے کچھ زیادہ تھا انہو ں نے کہا کہ پو لیس کو علم نہیں تھا کہ گاڑی بلٹ پروف ہے ان کا کیا ارادہ تھا اور جو وہ کر نا چاہتے تھے وہ واضح ہے ۔ ایک اور ٹویٹ میں انہو ں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتی ہوں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جنہوں نے میری طرف آنے والے پتھروں کے لیئے اپنے سینے آگے کیئے لاٹھی چارج برداشت کی اور اب قید و بند برداشت کر رہے ہیں تشدد بھی آپ پر ہوا گرفتار بھی آپ ہوئے اس ظلم و اندھیر نگری کا جواب انْ کو دینا پڑے گا۔