باغبانپورہ فاسٹ فوڈ کی دکان پر ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد قتل اور 04زخمی ہونے کا معاملہ
( عرفان جمیل ڈوگر)باغبانپورہ فاسٹ فوڈ کی دکان پر ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد قتل اور 04زخمی ہونے کا معاملہ، لاہور پولیس کی بڑی کامیابی، ایف آئی آر میں نامزد 03 مرکزی ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں مصطفٰی، ہیرو گجر اور طاہرگجر شامل ہیں، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ساری رات مختلف مقامات پر چھاپے مارے، ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا،سینئر افسران ساری رات فیلڈ میں رہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی، لاہور پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز اور شواہد کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی مرکزی ملزمان کی گرفتاری پر لاہور پولیس،ایس پی کینٹ کو شاباش، افسوسناک واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان بھی جلد گرفتار کر لئے جائیں گے،سی سی پی او لاہور