سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف کارروائی سے روک دیا
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق انکوائری پر عدالت سے رجوع کرلیا،پی ٹی آئی رہنما نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیس بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف کارروائی سے روک دیا. عدالت کا عمران اسماعیل کو 24 اگست کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم.