وفاقی وزیر خورشید شاہ نےفلم میں ہیرو بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
سکھر: وفاقی وزیر خورشید شاہ نے بھی فلم میں ہیرو بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔سکھر کی اروڑ یونیورسٹی کی تقریب میں وفاقی وزیر خورشید شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں یونیورسٹی کی وائس چانسلرثمرین حسین اور خورشید شاہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔خورشید شاہ نے یونیورسٹی میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں شعبہ میوزک بنانے کا پلان کیا جارہا ہے تاکہ طالب علم اپنا روزگارخود تلاش کرسکیں، نجی کمپنی سےفلم میکنگ پراجیکٹ کے حوالے سے ایم او یو سائن کرنے جارہے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ اس فلم میں ہیرو میں ہوں گا۔