ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ رکوانے کی درخواست
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کا 13 اگست کو ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ رکوانے اور آسٹرو ٹرف پچ اکھاڑنے سے متعلق کیس پر سماعت ، عدالت نے کمشنر لاہور کو ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی، عدالت نے کمشنر کو جلسہ کروانے سے متعلق ہدایت کر دی. عدالتی فیصٌلے میں کہا گیا کہ کمشنر فیصلہ کریں کہ وہاں پر جلسہ کرنے کا کتنا نقصان ہوا ہے، گورنمنٹ پنجاب اسکو دیکھے کہ وہاں کتنا بجٹ آئے گا دوبارہ پچ لگانے میں. لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے درخواستوں پر فیصلہ کریں، یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں۔اسٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس کا ازالہ کرے گی۔