قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع
سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے جمع کرائے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کورننگ امیدوار کے طور پر سابق ایم این اے فضل محمد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے ہیں۔ عمران خان کے حلقہ این اے 24 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔