فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کو ڈینٹل یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
لاہور: فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کو ڈینٹل یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ جوبلی ٹاؤن میں واقع فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی اور چودھری پرویز الٰہی نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پراجیکٹ کے دورے کے دوران مختلف حصے دیکھے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ منصوبے کی منظوری 2005 میں اس وقت دی گئی تھی جب وہ وزیراعلیٰ تھے، بد قسمتی سے ن لیگ کی حکومت نے منصوبے پر کوئی نمایاں پیش رفت نہیں کی۔