عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو کالز کر رہے ہیں، تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، طلال چودھری
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلا ن نے افواج کے خلاف مہم چلائی، چیف آف اسٹاف نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا لیکن آج چیف آف اسٹاف کو روٹی دینے والا کوئی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو اداروں سے نہیں اقتدار سے پیار ہے، تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ لی۔