آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی رائل ملٹری اکیڈمی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت پاکستان اور قوم کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے: چودھری پرویزالٰہی
چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت پاکستان اور قوم کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے, یہاں پر آج تک کسی اور ملک کے آرمی چیف کو بطور مہمان خصوصی انوائٹ نہیں کیا گیا صرف پاکستان کے آرمی چیف کو یہ اعزاز دیا گیا, آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں جانا دراصل ان کی فوج کے حوالے سے ریفارمز اور ملک میں دہشت گردی کے تدارک کا اعتراف ہے,بین الاقوامی سطح پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی صلاحیتیوں کو نہ صرف تسلیم کیا گیا بلکہ وہ امن کی شناخت بن چکے ہیں,پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 26 ممالک کے کیڈٹس نے حصہ لیا جس میں پاکستانی کیڈٹس کی شمولیت بھی قابل فخر ہے, اس سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہے.