پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی ذاتی مفاد کیلئے ہے، سراج الحق
پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی ذاتی مفاد کیلئے ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ظلم کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔ نیلم جہلم سرچارج، انکم ٹیکس اور ایکسائز ٹیکس کا بجلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لڑائی ذاتی مفاد کیلئے ہے۔ نالائق حکمرانوں نے امن تباہ کیا اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے بھتہ دے رہے ہیں۔