ہمارے بھی ملزمان جاتی عمرہ میں چھپے ہوئے ہیں :فواد چودھری
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سعودی عرب سے آئی جی اسلام آباد سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے شہباز گل کیس سے متعلق تفصیلات لیں۔ آئی جی اسلام آباد نے وزیرداخلہ سے بات چیت میں کہا کہ شہباز گل کا ڈرائیور بنی گالا میں روپوش ہے، گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے پولیس کو ڈرائیورکی گرفتاری کیلئے بنی گالاچھاپہ مارنے سے روک دیا۔ اس پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ بنی گالا ریڈ کرنے سے پہلے اجازت لی جائے اور مکینوں سے گفتگو کرکے ملزم کی حوالگی کا معاملہ حل کیا جائے۔