شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آج شہباز گِل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔پی ٹی آئی خواتین ونگ کی کارکنوں نے ڈرائیور کی اہلیہ کا استقبال کیا۔