ن لیگ کے 5 ایم پی ایز پر پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے 5 ارکان صوبائی اسمبلی پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے مسلم لیگ ن کے 5 ایم پی ایز پر پنجاب اسمبلی میں داخلے پرپابندی عائد کی۔جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں سیف الملوک کھوکھر، رانامشہود، مرزا جاوید، میاں رؤف اور رخسانہ کوثر شامل ہیں۔ پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے ن لیگی ایم پی ایز پر 15 اجلاسوں میں شرکت کی پابندی لگائی گئی ہے۔اپوزیشن اراکین کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپرز پھاڑ نے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔