عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی ہے۔علاوہ ازیں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔