ظلم اور ناانصافی کا نظام انسان کو غلام بنا دیتا ہے: عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم اور ناانصافی کا نظام انسان کو غلام بنا دیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے زوم میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم پاکستان کی 75 سالہ جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے، کل 12 بجے تک جشن آزادی کا پروگرام ہو گا اور پھر اس کے بعد 14 اگست کا استقبال اچھے ڈھنگ سے کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اس جشن آزادی پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ایک آزادی ہمیں 75 سال پہلے ملی تھی، وہ انگریز کی غلامی سے آزادی تھی، لیکن حقیقی آزادی کے لیے ابھی بھی ہمیں سفر طے کرنا ہے، وہ میں کل بتائوں گا کہ ہمیں کیا کرنا ہے کہ ہم اصل میں آزاد ہو جائیں۔