پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹونٹی کے پہلے میچ میں شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ اینجلو میتھیوز 50، تلکارتنے دلشان 7، پریرا 15، کپتان دنیش چندی مل 22، کمار سنگاکارا 21 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، تھرمانی 23 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ سہیل تنویر اور سعید اجمل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پاکستان نے ہدف 19.1 اوورز میں 7 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ شرجیل خان 34، احمد شہزاد 4، کپتان محمد حفیظ 32، عمر اکمل 5، صہیب مقصود 13، عمر امین 8، بلاول بھٹی 10 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی 39 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ لستھ مالنگا نے 3، نسانائیکے، مینڈس اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل دبئی میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں کامیابی پر قومی ٹیم رینکنگ میں چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئی۔