نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔ صدر ممنون حسین نئے چیف جسٹس تصدق حسین سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزرا، سفارتکار، ججز حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی بھی نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا امکان ہے۔